تازہ ترین

سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( سن نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے اورہم (ن) لیگ کے دورسے سستی سڑکیں تعمیرکررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اوراپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سڑکیں بنانے میں قوم کا پیسہ چوری ہوتا رہا، جب تک بلوچستان میں سڑکیں نہیں بنیں گی توترقی کیسے ہوگی۔ (ن) لیگ کے دورسے سستی سڑکیں تعمیرکررہے ہیں، کم ریٹ پرکوالٹی سڑک بنانا کمال ہے۔ سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں