تازہ ترین

کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد ( سن نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ آن لائن مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کو قابلِ قبول بنا دیتی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا عالمی اسکالرز کیساتھ مکالمہان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کے لیے جس قسم کی معلومات دستیاب ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمےمیں کہا تھا کہ نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہی معاشرے اور قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوتی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز سے گفتگو میں یہ بھی کہا تھا کہ نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوش حالی کا راستہ ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں