تازہ ترین

کابینہ نے قومی سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کا محور پاکستان کے شہریوں کا معاشی تحفظ ہے۔اعلامیے کے مطابق شہریوں کے معاشی تحفظ سے ملک کی سلامتی منسلک ہے، اس لیے قومی سیکیورٹی پالیسی منظور کی گئی ہے۔قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، رضا ربانیوفاقی کابینہ نے اس پر کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں تمام متعلقہ وفاقی اداروں سے طویل مشاورت کی گئی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکاکابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ پالیسی سازی کے عمل میں صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹرز سے بھی طویل مشاورت کی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں