تازہ ترین

فواد چوہدری کی نواز شریف پر راناشمیم کے حوالے سے تنقید

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔انہوں نےکہا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا۔ن لیگ نے 2015 میں رانا شمیم کو چیف جج گلگت بلتستان لگایا تھا، فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیسے وہ مافیا کی طرح عدالتوں اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں