تازہ ترین

غلط امیدواروں کا چناؤ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی،وزیراعظم

اسلام آباد( سن نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےخیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنی۔وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں