تازہ ترین

کورونا وائرس؛ ضلع جہلم میں 5 لاکھ 67 ہزار شہریوں کی ویکسینیشن مکمل، 37 فعال کیسز

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج کوئی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وقت ضلع بھر میں 35 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 119316 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری
بھجوائے جن میں سے 2619 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2511 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 58155 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1138 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.8 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 567423 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں