تازہ ترین

بیان حلفی رانا شمیم کے پاس نہیں نواز شریف نے محفوظ رکھا ہوا ہے،اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی( سن نیوز)ممتاز ماہر قانون اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رانا شمیم کے پاس بیان حلفی نہیں ہے یہ نواز شریف کے پاس ہے اور نواز شریف نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔نواز شریف نے اس کو استعمال کرنا تھا،نواز شریف کی برطانوی اتھارٹیز کو درخواست ہے کہ مجھے یہاں سے نہ نکالا جائے ان کا ویزا بھی ختم ہورہا ہے۔انہوں نے بتانا تھا کہ ایک چیف جج بیان حلفی دے رہا ہے اگر رانا شمیم پاکستان سے بیان حلفی نوٹری پبلک کروا کر جاتے تو برطانیہ کی کسی اتھارٹی نے پاکستان سے نوٹیرائز شدہ دستاویز کونہیں ماننا تھا۔