تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

اسلام آباد( سن نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے وزیراعظم نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کررہے ہیں، نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کرنا انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیا جارہا ہے، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرناضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا کیوں کہ صدرمملکت، وزیراعظم اور گورنرز انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کے لئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اورالیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان کارڈ کی لانچنگ کے لئے آج پشاور کادورہ کرنا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں