تازہ ترین

وزیرِ اعظم کا حکومت کو طالبان سے تشبیہ دینے والے افسر کیخلاف انکوائری کا حکم

اسلام آباد( سن نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر کمنٹ کرنے والے اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیئے گئے آرڈر کے متن کے مطابق مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے کریں گے۔آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت پر تنقید کی تھی۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر پر الزام کی شِیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔جاری کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں