تازہ ترین

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، عسکری حکام بریفنگ دیں گے

اسلام آباد( سن نیوز) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے مولانا اسعد محمود، مسلم لیگ ق سے چوہدری طارق بشیر چیمہ، بلوچستان نیشنل پارٹی سے اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی، جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد، عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔پرویز خٹک، ا عجاز شاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزرا بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر بابر عوان اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا ئے اعلیٰ، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی خصوصی شرکت کریں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں