تازہ ترین

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو بڑا دھچکا دیدیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے

سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت لاہور پیش ہوئے ،

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس ہے لہذا کیس میں لمبی تاریخ دی جائے ۔ جج احتساب عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دینا ، ساتھ ہی جج نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن

لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں،عمران خان مہنگائی پر خطے کی مثالیں دے رہے ہیں ، عمران خان ہر خطاب میں عوام سے غلط بیانی کرتے ہیں ،ا نا کے پہاڑ سے اتر کر عوام کا درد محسوس کریں۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آج ڈالر کہاں پر ہے،چینی کی قیمت قابو سے باہر ہوگئی ہے ،خطے میں سب سےزیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں