تازہ ترین

افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے، وزیراعظم

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کی صد سالا تقریبات پر مبارکباد دی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 4 دہائیوں کے دوران چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی بھی دی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔