تازہ ترین

پنجاب ضمنی انتخابات: پولنگ کا وقت مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

لاہور (سن نیوز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ تاہم 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز ہی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ 20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔