تازہ ترین

آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارک باد

اسلام آباد( سن نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخی فتح حاصل کی ہے۔