تازہ ترین

صدر نے قومی رحمت اللعالمین وخاتم النبيين ﷺ اتھارٹی بل 2022 کی توثیق کر دی

اسلام آباد (سن نیوز)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین وخاتم النبيين ﷺ اتھارٹی بل 2022ء کی توثیق کر دی۔صدرِ مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔بل کے تحت رحمت اللعالمین وخاتم النبيين ﷺ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل رحمۃ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی آرڈیننس کی مدت ختم ہو گئی تھی اور قومی رحمۃ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بل کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اس کی صدرِ مملکت سے توثیق ہونا باقی تھی۔