اسلام آباد (سن نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نےاسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا، دوران اجلاس وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانےسےہی بدل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے امن وامان کا یقینی ہونا بنیادی تقاضا ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پرمتفق ہے، عوام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیراعظم کا لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
