اسلام آباد (سن نیوز)گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت ،تربیت،انسداد دہشت گردی کےشعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ اٹلی سے کثیر الجہتی تعلقات،مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کیلیے پر امید ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
آرمی چیف سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات
