تازہ ترین

وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد (سن نیوز): وزیراعظم ہاؤس میں اہم معاملات پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جا رہی ہے ، اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کا جائزہ لیا جائےگا، اجلاس میں ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا، افغانستان کی صورت حال پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائےگی، عسکری قیادت پارلیمانی رہنماؤں کے سوالوں کے جواب بھی دےگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شرکاء کو سرحدوں کی صورت حال اور اہم سکیورٹی امورپراعتماد میں لیا جائےگا، شرکاء کوبیرونی اورداخلی سطح پردرپیش چیلنجزپربھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں