اسلام آباد (سن نیوز)پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامرحبیب نے افسران کو اجلاس میں آنے کا حکم دیا تھا۔ پنجاب میں آئینی بحران برقرار، ایک ہی روز میں 2 بجٹ اجلاس طلبقانون سازی، رپورٹنگ، اسٹیٹ اور سکیورٹی کے سربراہان کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ان شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ اسپیکراور سیکرٹری کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اور قائم مقام سیکرٹری اسمبلی اسٹاف کو نہیں بلاسکتے، اس حکم نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن ایوان اقبال میں طلب کیا گیا تھا جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تاہم بجٹ اجلاس میں حکومتی ارکان شریک رہے۔
پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران کا ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار
