تازہ ترین

وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد (سن نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کو 6 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی مقبولیت میں اضافہ2010 میں بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہباز شریف نے صرف 280 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ جس وقت شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اُٹھایا تھا تو اُس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 6 ملین سے کم تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں