اسلام آباد (سن نیوز)صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری
