تازہ ترین

وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سن نیوز)وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری دفاتر میں ہفتے کے دن کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعہ دفتری اوقات کار صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوں گے، پیر تا جمعہ سرکاری دفاتر میں دوپہر 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں ساڑھے 12 سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں