اسلام آباد(سن نیوز)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر احتجاج کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے سے جوڑ دی۔2 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد عمران خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخببنی گالا میں انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نیشنل کونسل سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ چند دن میں احتجاج کی کال دینے والے ہیں، صرف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک دشمن چاہتےہیں پی ٹی آئی اور فوج کمزور ہو، امریکا اپنے نوکر ہمیں غلام بنانے کیلئے لایا۔عمران خان کا کہنا تھاکہ چوروں کو آئندہ الیکشن بھی جتوانے کی تیاری ہورہی ہے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ساتھ تھا باقی ادارے بھی تباہ کیے جارہے ہیں، حکومت ہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں تھی، ان کا مسئلہ کرپشن کیسز ختم کرانا تھا۔
چند دن میں احتجاج کی کال دینے والے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے: عمران خان
