تازہ ترین

سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(سن نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے، سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، مینوفیکچرنگ، زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں