تازہ ترین

ویڈیو: شہبازشریف نے دوران کانفرنس گفتگو پر مفتاح اسماعیل کو ٹوک دیا

اسلام آباد(سن نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےبزنس کانفرنس کےدوران گفتگو کرنے پر مفتاح اسماعیل کو ٹوک دیا۔بزنس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خرم دستگیر سے گفتگو کررہے تھے کہ اس موقع پر وزیراعظم شہبا زشریف نے مفتاح اسماعیل کو ٹوک دیا۔وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘مفتاح یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اورہمیں اسے کرنا ہوگا’۔وزیراعظم کی جانب سے مخاطب کیے جانے پرمفتاح اسماعیل نے ہاتھ اٹھا کرجواب دیا اور ہدف حاصل کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔