تازہ ترین

وزیر اعظم آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(سن نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور کاروباری برادری سے بجٹ پر مشاورت اور تجاویز لیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا وژن کاروباری برادری کے سامنے رکھیں گے۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کانفرنس میں میثاق معیشت کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور دیگر شعبوں پر قابل عمل تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گاوزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں