تازہ ترین

شرجیل میمن نے صدر عارف علوی کو عمران خان کا سیکٹر انچارج قرار دے دیا

اسلام آباد(سن نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر عارف علوی کو عمران خان کا سیکٹر انچارج قرار دے دیا۔شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی کو عمران خان جو کہہ رہا ہے اس پر عمل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار سے ہٹنے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے سے متعلق ان کا بیان قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ جلد ہی کراچی کے بعد حیدرآباد میں بی آر ٹی منصوبہ شروع کرے گی جبکہ رواں مہینے میں ہی پیپلز بس سروس کی بسیں کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ایک اور وزارت مل گئیشرجیل میمن نے کہا کہ نجی ٹرانسپورٹر بھی نئی بسیں لائیں، نئی بسیں سڑکوں پر آنے کے بعد کراچی میں چلنے والی پرانی اور بوسیدہ بسوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کو وزیر اطلاعات سندھ کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا تھا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں