اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی۔پیمرانےتمام ٹی وی چینلز پر عمران خان کے انٹرویو کے متنازع مواد نشر کرنے یا نشر مکرر پر پابندی لگادی۔اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی، ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے: عمرانپیمرا کا کہنا ہے کہ یہ مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، عمران خان کے بیان نے ملک کی آزادی، خود مختاری، سالمیت کو سنگین خطرےمیں ڈالا ہے۔پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرسکتا ہے، عمران خان کا بیان امن وامان کیلئے نقصان دہ ہے۔