تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(سن نیوز): الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے آج تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان نوٹی فائی کرنےکی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی جب کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی نشستوں کے مطابق مخصوص نشستیں تقسیم کرنےکی درخواست بھی مستردکردی گئی۔فیصلےکے مطابق مخصوص نشستوں پر ضمنی الیکشن تک نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے، پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ضمنی الیکشن کےنتائج کے بعدجاری کیا جائےگا۔خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کے25 منحرف اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا تھا، ان میں 5 مخصوص نشستوں کے اراکین بھی شامل تھے، جن میں 3 خواتین اور 2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلےکے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد متناسب نمائندگی کے تحت مخصوص نشستیں تقسیم ہوں گی۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں