تازہ ترین

صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سن نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیےگئے ہیں۔یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں، دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں