تازہ ترین

وزیر اعظم کا ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (سن نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔شہباز شریف نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔وزیر اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہباز شریف نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتوں اور متعلقہ محکمے کو احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔حمزہ شہباز کا پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکمخیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا تھا۔حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سبسڈی کی پائی پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں