تازہ ترین

وزیر اعظم کل 3 روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

اسلام آباد (سن نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل 3 روز کے دورے پر ترکی روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کے ترکی کے دورے میں دو طرفہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونترکی کے دورے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس بلا لیا، اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔اجلاس میں وزارت خارجہ، کامرس، انڈسٹریز اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام شریک ہوں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں