تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ریلوے کا کرائے بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سن نیوز)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں اور فریٹ چارجز میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے نے کرائے میں اضافے کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔خیال رہے کہ 26 مئی کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو معیشت پر مزید دباؤ آتا، مفتاح اسماعیلآج مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی وضاحت سامنے آگئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کے لیے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں