تازہ ترین

وزیراعظم نے معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد( سن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معیشت، اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت، اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے، جب کہ وفاقی وزراء کو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں