تازہ ترین

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہی نااہلی تاحیات ہے،جسٹس اعجاز الاحسن

اسلام آباد( سن نیوز)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہی نااہلی تاحیات ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ریفرنس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جب تک نااہلی کا ڈکلیئریشن عدالت ختم نہ کرے نااہلی برقرار رہے گی، یوٹیلیٹی بلزکی عدم ادائیگی پر نااہلی تاحیات نہیں ہوسکتی۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ امیدوار الیکشن سے پہلے بل ادا کردے تو کیا تب بھی نااہل ہوگا؟، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بل ادا کرنے کے بعد نااہلی ختم ہوجائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں