تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے تین روزہ دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفدکے ہمراہ اسلام آباد سےخصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز کا دورہ سعودی عرب، اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی ہمراہ جائیں گےذرائع کاکہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم وزرا وزیراعظم کے ہمراہ سعوی عرب جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں