تازہ ترین

گورنر پنجاب کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار

لاہور( سن نیوز): گورنرہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کوپریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں