تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد( سن نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں