اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مبارکباد کا پیغام بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیرمعمولی اعتماد کےحامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ وژن پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے لیے پرعزم ہیں۔سعودی فرمانروا، ولی عہد کی شہباز شریف کو مبارکبادیاد رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شہبازشریف کومبارکباد دی ، پیغامات میں پاکستان کی ترقی، و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
شہباز شریف سعودی فرمانروا، ولی عہد کے شکرگزار
