تازہ ترین

عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے

اسلام آباد( سن نیوز)گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے سنائے جانے کے بعد آج شام وزیراعظم عمران خان ایک اہم اعلان کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے, بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع ہوگئی، الفاظ یاد رکھیے گا۔فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ- قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے ، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں