اسلام آباد( سن نیوز)نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام دے دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخط کے جواب میں 4 نام دیے ہیں۔نگران وزیراعظم کا تقرر: اسپیکر نے عمران اور شہباز سے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے نام مانگ لیےعمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اسدعمر، پرویزخٹک، شفقت محمود اور شیریں مزاری کےنام دیے ہیں۔ خیال رہےکہ گذشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خطوط لکھ کر نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4،4 نام مانگے تھے۔
نگران وزیراعظم کا تقرر : پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار نام دیدیے
