اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریکِ ا نصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ (کل) ہفتے کو وزیرِ اعظم عمران خان اہم پیغام دیں گے۔یہ بات پاکستان تحریکِ ا نصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔عدم اعتماد کیخلاف حکومتی حکمتِ عملی کی تیاریدوسری جانب تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی جانب سے حکمتِ عملی کی تیاری جاری ہے۔سیاسی کمیٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئیاس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ووٹنگ میں پی ٹی آئی ارکان کی موجودگی سے متعلق فہرست کی بھی تیاری کی گئی۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتِ حال اور دھمکی آمیز خط پر بھی گفتگو کی گئی۔قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلبوزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیاجس میں اٹارنی جنرل، اسپیکر، بابر اعوان اور شاہ محمود قریشی شریک ہوں گے۔قانونی ٹیم وزیر ِاعظم عمران خان کو اجلاس میں بریفنگ دے گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کل اہم پیغام دیں گے: فیصل جاوید
