اسلام آباد( سن نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی توثیق کر دی۔ایم کیو ایم رہنما سید امین الحق کا جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔امین الحق نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیے ہیں۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی
