اسلام آباد( سن نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جاری عسکری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تشدد کے فوری خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کا حامی ہے، تنازعات کے ترقی پذیر ملکوں پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر زور بھی زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ
