اسلام آباد( سن نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ،وزیراعظم نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ساڑھے 3 بجے بنی گالا میں شروع ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی بنائی جائے گیْذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں ترجمانوں کو گائیڈ لائنز بھی دیں گے اور قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی سے بھی ارکان کو آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم ،بزدار ملاقات، حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب
