تازہ ترین

پی ٹی آئی کا پاور شو؛ وزیر اعظم عمران خان کا ’امر بالمعروف‘ جلسے کے شرکا سے خطاب

اسلام آباد( سن نیوز): وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیج پر موجود وفاقی وزرا کو مخاطب کرکے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میرے وزرا کو لالچ دے کر توڑنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے میرا ساتھ دیا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پیریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ’امر بالمعروف‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نے جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک نظریہ کے تحت وجود میں آیا، اور وہ نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے، مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ تم دین کو سیاست کے لیے کیوں استعمال کرتے ہو، 25 سال قبل جماعت کی بنیاد اسی نظریہ پر ڈالی کہ ملک اسلامی فلاحی ریاست بنے۔جلسے کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔متحدہ اپویشن کہتی ہے کہ این آر او دے دو تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، شاہ محمود قریشیوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن کہتی ہے کہ این آر او دے دو ہم تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، یہ قوم جاگ چکی ہے اور جب جب قومیں جاگیں تو تاریخ بدل گئیں، جب پشاور پر آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا اور قوم جاگی تو دہشت گردوں کو شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب قوم جاگی ہے تو بتاؤ لوٹیروں کو شکست ہوگی یا نہیں، آصف علی زرداری کے پاس جتنی دولت ہے وہ لے آئے کیونکہ اس میں سے ایک کارکن فروخت ہونے کے لیے آمادہ نہیں ہوگا، کچھ ضمیر بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہوجاتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہار کردیا، میں اور میرا بیٹا رکن اسمبلی ہیں ہم سودا نہیں کریں گے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے قوم کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ تم دیکھ رہے ہو کہ عمران خان ایک تنہا ہے، متحدہ اپوزیشن کا نشان، جھنڈا اور منشور ایک نہیں ہے، وہ سب اکٹھے ہوگئے، آج قوم سےپوچھتا ہوں کہ عمران خان کا سر نیچا کرنے دو گے۔پی ٹی آئی کا پاور شو؛ نواز شریف اور آصف علی زرداری ڈاکو ہیں، شیخ رشیدجلسے کے آغاز پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری قوم نے مہنگائی اور روزگاری، بجلی کے بلوں کی مہنگائی کو بردارشت کیا ہے اور یہ قوم اب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ڈاکو ہیں جنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے کرنا ہے۔انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ تین کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے، انہوں نے مینج کیا اپنے پلیٹ لیٹس کم کیے اور لندن گئے، یہ سازش کرکے شاہ عبداللہ کے ساتھ سعودی عرب گئے۔جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پنجاب، خیبرپختونخوا اور ہزارہ سے آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہےجس کے بارے میں منتظمین نے دعویٰ کیا کہ پنڈال میں 20 لاکھ سے زائد شرکا موجود ہیں۔کارکنان میں خواتین بھی شامل ہیں جو بسوں، کاروں اور ویگنوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں مہنگائی مارچ و جلسے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں لوگوں سے جلد سے جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے آج ہونے والے جلسے کو پاکستان کے مستقبل کی جنگ قرار دیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اسلام آباد میں سیاسی پارٹیوں کے جلسہ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے 370 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔نوید ارشاد نے کہا اہم شاہراہوں پر ریلیوں کے گزرنے کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق ڈائیورشن شہریوں کی سہولت اور رش سے بچنے کےلئے لگائی جاتی ہے اس دوران شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں پر شہریوں کی سہولت کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پوائنٹس پر اضافی ٹریفک ڈیوٹی موجود ہو گی۔ ریلیوں کے گزرنے کے دوران شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ شہری ٹریفک صورتحال کے متعلق ہیلپ لائن نمبرز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6 سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں