تازہ ترین

او آئی سی کانفرنس: وزیرِ اعظم پہنچ گئے

اسلام آباد( سن نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج شروع ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل اجلاس کے لیے مہمانوں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیرملکی رہنماؤں کا استقبال کیا۔57 ممالک کے مہمان شریکاجلاس میں تمام 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شرکت کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر دہشت گردی اور تنازعات کا حل کانفرنس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔او آئی سی کی کانفرنس میں کشمیر، فلسطین، اسلامو فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت 140 قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں