تازہ ترین

ہیلتھ کارڈ کی رقم 10 لاکھ کر دی: ڈاکٹر یاسمین راشد

اسلام آباد( سن نیوز)پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کی رقم 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔یہ بات وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کی 73 فیصد آبادی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہو سکتی ہے، اپوزیشن جتنی تنقید کر سکتی ہے کرے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ نیا پروگرام ہے، ہر نئے پروگرام کی ابتداء میں کچھ نہ کچھ مسائل ہوتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں