تازہ ترین

فاسٹ فوڈ کے چند حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد( سن نیوز)فاسٹ فوڈ کے فوائد!، یقیناً یہ بات کچھ لوگوں کیلئے حیرت کا باعث ہوگی تاہم یہ تحریر پڑھ کر آپ میں سے بہت سے لوگ شاید اس بات سے متفق ہوجائیں۔
1بعض لوگوں کے معمولات بہت ٹف ہوتے ہیں جس کے دوران ان کے پاس کھانے کا بھی وقت نہیں ہوتا جس سے کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسے میں فاسٹ فوڈ بڑا فائدہ دیتا ہے۔ کھانا تیار ہونے میں وقت بھی کم، کیلوریز بھی زیادہ اور بھوک بھی مٹ جاتی ہے۔دن کے کچھ اوقات ایسے مخصوص ہوتے ہیں جن میں اگر کھانا بھی پکایا جائے تو کئی کام ادھورے رہ جاتے ہیں، مثلاً اسکولوں کی چھٹی کے وقت اور اس کے بعد یعنی رات تک کا انتظام کرنا۔ ایسے وقت میں دوپہر کا کھانا تیار کرنا بھاری پڑسکتا ہے، لہٰذا فاسٹ فوڈ یہاں بھی بہت سی آسانیاں پیدا کردیتا ہے۔اگر کم پیسوں میں زیادہ کیلوری کی مقدار کو دیکھا جائے تو فاسٹ فوڈ ابھی بھی سب سے سستا کھانا ہے۔ تاہم دن میں تینوں ٹائم فاسٹ فوڈ لینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔فاسٹ فوڈ کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کھانے میں کیا ملنے والا ہے اور اس پر خرچہ کیا آئے گا۔ ساتھ ساتھ اس کے آپ کو بہترین سروس بھی مل جاتی ہے جو عمومی طور پر گھروں میں دستیاب نہیں ہوتی۔اکثر بین الاقوامی فاسٹ فوڈز چینز آپ کو اپنے مینو میں تمام کھانوں میں موجود غذائیت سے آگاہ کرتی ہیں مثلاً فلاں برگر میں کتنی کیلوریز اور کاربوہائڈریٹس موجود ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں