تازہ ترین

96 کروڑ ڈالرز پر IMF سے ورچوئل مذاکرات پیر تک ہونگے

اسلام آباد( سن نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ) سے 96 کروڑ ڈالرز قرض کی اگلی قسط کے حصول کے معاملے پر پاکستان کے ورچوئل مذاکرات آئندہ پیر تک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔IMF کے اعتراضاتمذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔پاکستان IMF کے جائزہ مذاکرات اب تک بے نتیجہآئی ایم ایف کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔پاکستان کیلئے IMF سے کتنا قرض منظور ہوا؟ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 96 کروڑ ڈالرز کا قرض ملے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے منظورشدہ 6 ارب ڈالرز قرض کا 50 فیصد حاصل کر چکا ہے۔